لاہور ہائیکورٹ ،سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید مسلمانوں کی غائبا نہ نماز جنازہ ادا

لاہور ہائیکورٹ ،سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید مسلمانوں کی غائبا نہ نماز جنازہ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ نیوزی لینڈ میں شہیدہونے والے 50مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی،الا مہ لائیرز فورم کی جانب سے سانحہ نیوزی لینڈ کے شہدا کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیاگیا، نمازہ جنازہ میں سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا بھی کی گئی،علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک میں تحفظ حرمت انبیاء کرام کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کے لئے احتجاج کیا گیا،حرمتِ رسول لائیرز موومنٹ کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج میں مظاہرین نے سانحہ نیوزی لینڈ کی شدید مذمت کی جبکہ وزیراعظم نیوزی لینڈ کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کوسراہا۔مقررین نے کہا کہ قرآن پاک ہمیں اتحاد کا درس دیتا ہے،دہشت گرد نے حملے کے وقت کسی سے اس کا مسلک نہیں پوچھا،دہشت گرد نے صرف مسلمان سمجھ کر نمازیوں پر فائرنگ کی۔

مزید : صفحہ آخر