مراد علی شاہ کی نیب طلبی پر اہم ارکان سندھ اسمبلی کا حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت جانے پر غور

مراد علی شاہ کی نیب طلبی پر اہم ارکان سندھ اسمبلی کا حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت ...

کراچی (آن لائن)نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طلبی نے صوبائی حکومت کی صفوں میں کھلبلی مچادی،اہم ارکان صوبائی اسمبلی نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالتوں سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرنے پر غور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے بعد پیپلزپارٹی بھی نیب کے شکنجے میں بری طرح پھنس چکی ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول زرداری اورشریک چیئرمین آصف زرداری کے بعد نیب کی 26 مارچ کو وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی طلبی نے صوبائی حکومت کی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری سے پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی پہلے ہی عدم تحفظ کا شکار تھے تاہم مرادعلی شاہ کی طلبی پر اب اہم ارکان اسمبلی نے نیب کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کیلئے سرجوڑ لئے ہیں اور ارکان اسمبلی نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ان میں اکثریت ان وزراء اور ارکان اسمبلی کی ہے جو پہلے ہی نیب کی لسٹ پرہیں اور نیب ان کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر