بلاول کا بیان غیرذمہ دارانہ، ندیم افضل چن

بلاول کا بیان غیرذمہ دارانہ، ندیم افضل چن

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قومی ایشوز سمیت بھارتی جارحیت کے حوالے سے دیا جانے والا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔اپنی سلامتی و خود مختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو کرپشن کیسز پر جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیا گیا۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ بھٹو کا نعرہ لگاکر ووٹ حاصل کئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورہم بھارت کے ساتھ مہم جوئی نہیں کرنا چاہتے۔

ندیم افضل چن

مزید : صفحہ آخر