ملتان ‘ جشن بہاراں تقریبات آج سے شروع ‘ انتظامات فائنل ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

ملتان ‘ جشن بہاراں تقریبات آج سے شروع ‘ انتظامات فائنل ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشن بہاراں 2019 کی رنگا رنگ تقریبات کا آغازآج صبح 10 بجے دمدمہ لان میں پھولوں کی نمائش سے ہوگا۔(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے زین قریشی اور کمشنر عمران سکندر بلوچ جشن بہاراں کا افتتاح کرینگے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک جشن بہاراں کی تقریبات کے حوالے سے بریفننگ بھی دینگے۔کل بروز جمعہ المبارک پھولوں کی نمائش رات تک جاری رہے گی اس دوران سہ پہر 3 بجے قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں میوزیکل پروگرام،میجک شوز،ٹیبلوز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ رات 8 بجے تبریز میاں قوال کی پرفارمنس منعقد ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کی نمائش سمیت تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر