تحریک انصاف میں آخری وقت میں شامل ہونے والوں نے عمران خان کی 22 سالہ جدو جہد کو تباہ کر دیا ‘ جمشید دستی
مظفرگڑھ (نمائندہ خصوصی )کبھی عمران خان کی ذات پر بلاوجہ تنقید نہیں کی سیاسی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
ورکر ہوں عوام میں رہتا ہوں اس لئے سچ بولتا ہوں پاکستان تحریک انصاف میں آخری وقت میں شامل ہونے والوں نے عمران خان کی 22 سالہ جدو جہد کو تباہ کر دیا ہے نوزشریف اور زرداری سے دشمنی انکی ملک مخالف سرگرمیوں اور کرپشن کی وجہ سے ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج کے چیئرمین مزدور رہنما جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا اپوزیشن میں رہ کر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا میری عمران خان پر تنقید اصلاح کے لیے ہوتی ہے انہوں نے کہا عمران خان کے ساتھ آخری وقت میں شامل ہونے والے چند مردہ سیاسی گھوڑوں نے تحریک انصاف کو ناکام کر دیا ہے عمران خان عادی لٹیروں سے بلیک میل ہورہے ہیں انہوں نے کہا تحریک انصاف کے اراکین اسمبلیوں کی جانب سے پٹواری پولیس آفیسران کے تبادلوں اور ذاتی مفادات کے باعث عوام پریشان ہیں کوئی ایسا محکمہ نہیں جو ایم این اے ایم پی ایز کرپشن نا کر رہے ہوں عوام میں شدید مایوسی ہے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے باعث آنے والا وقت مشکل ترین ہے انہوں نے کہا موجودگی مسائل کی بڑی وجہ نواز زرداری کی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ ہے ان دونوں کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے اور پھنس عمران خان گئے ہیں انہوں نے کہا عمران خان اپنے عوامی انقلابی منشور سے ہٹ گئے ہیں انہوں نے کہا ملک کے انٹیلیجنس ادارے حکومتی اراکین کی کرپشن کو روکیں جو ہر دن حکومت کا آخری دن سمجھ کر لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا محب وطن ادارے آگے آکر عوام کو ظلم سے بچائیں موجودہ حالات کی وجہ سے بیوروکریسی میں بھی شدید بے چینی ہے کیونکہ اراکین اسمبلیوں کی پسند نا پسند پر آفیسران کے تبادلے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا عمران خان کو ان حالات کا فوری نوٹس لینا چاہئے قومی مجرم پکڑ کر سزائیں دینا چاہیئے انہوں نے کہا بلاول زرداری انڈیا اور پاکستان دشمن قوتوں کو خوش کر رہا ہے کیونکہ بلاول زرداری کی پرورش مغرب میں ہوئی ہے اسی لئے بلاول کا کلچر پاکستان اور اسلام کے خلاف ہے۔