میئر ملتان سے ورلڈ بنک ٹیم کی ملاقات ‘ 26 میں سے 19 ترقیاتی سکیموں کیلئے کل این او سی جاری کرنیکا فیصلہ
ملتان ( سپیشل رپورٹر)میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں سے ورلڈ بنک کی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
ٹیم ملاقات کی۔26 سکیموں میں سے 19سکیموں پر کارروائی عمل میں لائی گئی جن کا این او سی کل جاری کیاجائے گاجس کے بعد ورک آرڈ جاری کیا جائے گا۔باقی 7سکیموں کا بھی این او سی جاری کیا جائے گاجس کاورک آرڈ ابھی روکا ہوا ہے۔اس کی اپرول کے بعد ورک آڈر دیا جائے گا۔اس موقع پرورلڈ بنک کی ٹیم کے علی کمین،کاشف علی ضیاء ،آصف اقبال کے ساتھ میونسپل آفیسر انفراسٹکچر بلال قریشی ، کنسلٹنٹ راؤ ذوالفقار ،وسیم زیدی ، خالد خان ، چوہدری اعجاز ارشد شریک ہیں۔میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے ورلڈ بنک کی ٹیم ممبران کو خوش آمدید کہا۔میئر ملتان نے ٹیم کو ملتان میں عوامی مسائل کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔