جنوبی پنجاب ‘ مندروں کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے گرانٹ منظور

جنوبی پنجاب ‘ مندروں کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے گرانٹ منظور

ملتان‘ بہاولپور ‘ ہارون آباد (سٹی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ ‘بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار)ہندو برادری نے گزشتہ روز اپنا مذہبی تہوار ہولی جوش وجذبے سے منایا ،ہندو برادری کی جانب سے ہولی کی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

تقریبات کا سلسلہ گزشتہ روزباغ لانگے خان،ڈبل پھاٹک پر واقع بالمیک مندر ، شیر شاہ روڈ ،اور لودھی موڑ کے قریب جاری رہا ہندوبرادری نے خوشی کا اظہار کیا،عزیز واقارب میں شیرینی تقسیم کی اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں شکنتلہ دیوی ،اجیت راج ،شیوا ودیگر ہندو رہنماوں نے تقریبات میں خطاب بھی کیا واضح رہے کہ ڈبلپھاٹک کے علاقہ میں بالمیک مندر میں بھی ہندو برادری نے ہو لی کے حوالے سے تقریب منعقد کی آج بھی ہولی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔جنوبی پنجاب کے مندروں کی تعمیرکیلئے 10 کروڑروپے گرانٹ منظور،جبکہ سالانہ گرانٹ بھی 50 لاکھ سے بڑھاکر1 کروڑ روپے کردی گئی ہے ۔ ان خیالات کااظہار مہندرپال سنگھ پارلیمانی سیکریٹری نے گذشتہ روز ایس ڈی ہائی سکول بہاول پورمیں ہندؤں کے تہوارہولی کے موقع پر ہندوکیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج بہاول پورمیں ہولی کے موقع پر مسلم ،عیسائی ،سکھ،ہندؤایک گلدستہ کی مانندبن گئے ہیں اوریہ تمام رنگ ہولی کے رنگوں میں تبدیل ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان قائداعظم محمدعلی جناح کے ویژن کے مطابق مینارٹیزکے حقوق کے تحفظ کیلئے سینہ سپرہیں اورعمران خان نے وعدہ کیاہے کہ اقلیتی کے تمام حقوق کی فراہمی کی زمہ داری حکومت کی ہے اوراس کی تکمیل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اس موقع پر فرخ زبیرممبرپنجاب بیت المال، خانیوال سے ایم پی اے محترمہ شاہدہ بی بی ،پاکستان تحریک انصاف بہاول پور سے رابعہ ملک، عدیل اسلم، سمیراملک، پی ٹی آئی منیارٹی ونگ بہاول پورکے صدر عامربھٹی، جنرل سیکریٹری ڈومینک، چیرمین اشرف سہوترہ، پریس سیکریٹری آصف بھٹی، خازن زاہدبھٹی، نائب صدور کھوکھر، یوسف مغل، شفیق عزیز نے ہندوبرادری کوہولی کے تہوارپر مبارکباددی کرسچن کیمونٹی کی جانب سے پاسٹرظفرنے نیوزلینڈ حملے میں شہیدہونے والے افراد کیلئے خصوصی دعاکی آصف بھٹی نے ملی نغمہ ،عقیل گروپ نے بین المذاہب کے حوالہ سے خوبصورت خاکے پیش کئے جبکہ ہندوبچیوں نے ہولی کی مناسبت سے مختلف خاکے اوراسکیٹس پیش کئے بعدازاں ہولی کاکیک کاٹاگیا اورہندووں نے گھنیش جی کی پوچاپاٹ اورپراتناکی جس میں ہندوخواتین مردوبچوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی پنڈت مرالی لال نے پراتناکرائی اورآخر میں سانحہ نیوزی لینڈ میں شہیدہونے والے افرادکیلئے اورملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئی ۔ جبکہ ہارون آباد شہر کی مدینہ کالونی میں رہائش پذیر بالمیکی ہندوبرادری نے ’’ ہولی‘‘ تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا ، اس موقع پر بندو برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں ، بوڑھے اور نوجوانوں نے گیت گاتے ہوئے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر روا داری اور محبت کا اظہار کر کیا ،ہولی کے تہوار پر ہندو برادری رنجم و غم بھلا کر ہم آہنگی اور یگانگت کاا ظہار کر تے ہوئے رشتے داروں اور دوستوں میں مٹھائیاں و دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے ، اس موقع ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ’’ ہولی‘‘کا تہوار منانے سے ہم لوگوں کاپیار محبت بڑھتا ہے اور ملک پاکستان میں اقلیتی برادری ہر لحاظ سے مکمل آزادہے ،اس موقع پر ہندو برادری کے افراد نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔مقامی پولیس کی جانب سے’’ ہولی ‘‘کے تہوار کے موقع سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

ہولی

مزید : ملتان صفحہ آخر