خیر المدارس ملتان، سالانہ اجتماع کی جھلکیاں

خیر المدارس ملتان، سالانہ اجتماع کی جھلکیاں

ملتان(محمد عبداللہ سے )* دینی درسگاہ جامعہ خیر المدارس ملتان کے 92 (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ویں سالانہ اجتماع کی پہلی نشست کا آغاز صبح سوا 9 بجے ہو۔ا *جامع کے طالبعلموں نے اجتماع کے نظم و ضبط کو انتہائی مستعدی سے سنبھال کر حسن انتظام کی اعلی اور خوبصورت مثال قائم کی ۔*پہلی نشست کا آغاز جامعہ کے قدیم بزرگ استاد قاری محمود احمد کی تلاوت قلم ہے پاک سے ہوا ۔*تلاوت کے بعد جامعہ کے فاضل مولانا امام دین نے نعت رسول پیش کی ۔*جامعہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے خطاب میں دستار بندی کے لیے آنے والے فضلائے کرام کو جامعہ میں آمد پر خوش آمدید کہا اور پھر جامعہ خیرالمدارس کی تاریخ اور خدمات کو تفصیل سے ذکر کیا انہوں نے کہا کہ جامعہ کی علمی خدمات بانوے سال کے طویل عرصے پر محیط ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں دنیا کے 50 ملکوں میں جا چکا ہوں اور میں جس ملک میں بھی گیا ہوں وہاں مجھے جامعہ خیرالمدارس کے ابناء وفضلاء دینی خدمات میں مصروف نظر آئے ہیں۔ *مولانا کے بیان کے بعد جامعہ کی 1527فضلاء متخصصین حفاظ اور قراء کی دستار بندی اور ان کو اسناد دی گئیں۔*دستار بندی کے بعد عالمی شہرت یافتہ نعت خواں جناب شاہد عمران عارفی نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کی۔ نماز ظہر کے بعد دوسری نشست کا آغاز ہوا جس میں 1426 تا 1430 کے فضلاء متخصصین کی دستار بندی کی گئی۔ اجتماع میں جنوبی پنجاب بھر سے قافلوں نے شرکت کی ۔مولانا عبدالمنان مولانا میمون احمد مولانا شمشاد احمد مولانا اقبال بالاکوٹی مولانا فیاض احمد عثمانی مولانا یحیی مولانا عمرفاروق سیال ،مولانا نجم الحق نے انتظامی امور کی خدمات سرانجام دیں*مفتی عثمان جالندھری مولانا احمد حنیف جالندھری نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔

جھلکیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر