خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال میں نئے طبی آلات ‘ ایکو مشین کا افتتاح

خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال میں نئے طبی آلات ‘ ایکو مشین کا افتتاح

ملتان ( سٹی رپورٹر) کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب ثاقب منان نے خواجہ فرید ہسپتال(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

میں نئے طبی آلات اور ایکومشین کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور سٹور روم میں موجود ادویات کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر طارق شیخ ،ڈائر یکٹر لوکل آفس سجاد حسین شیخ ،ڈپٹی ڈاکٹر مختار رسول ،ڈپٹی نذیر احمد خان دریشک،ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر آصف قریشی ،ملک مظہرِ ،ڈاکٹر راؤ توفیق ،ڈاکٹر ندیم ملیزئی ،ڈاکٹر آسیہ رحمان ،ڈاکٹر صائمہ کنول ،ڈاکٹر عبدالعزیز پراچہ ،ڈاکٹر احسن رضا ،رانا شوکت علی ،شیخ شبیر احمد جاوید کاظمی ،ودیگر موجود تھے ۔اس موقع پر کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب ثاقب منان نے کہا کہ ہسپتال میں موجود خالی آسامیوں پر جلد ڈاکٹرتعینات کر دئیے جائیں گے ۔مزید کہا پنجاب حکو مت اور صوبائی وزیر محنت کے ویژن کے مطابق محکمہ سوشل سکیورٹی میں ڈی سنٹر ل لا ئیزیشن کی پالیسی اختیار کر نے کا حکم دیا ہے جس کے مطابق ایم ایس ہسپتال کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرے گا اس کے لئے اعلی اختیاراتی پرچیز کمیٹیاں اور اعلی اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو ادارہ کے رائج الوقت قوانین کے مطابق عمل کرتے ہوئے مسائل کو جلد ازجلد حل کر سکیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر