حکومت اقلیتوں کو بنیادی حقوق ‘ وسائل فراہم کر رہی ہے ‘ مسز شاہدہ احمد

حکومت اقلیتوں کو بنیادی حقوق ‘ وسائل فراہم کر رہی ہے ‘ مسز شاہدہ احمد

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہداحمد (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

نے بہاولپور کادورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پرپی ٹی آئی کے کار کنوں ورکرز سے ملاقاتیں کیں اور ہندوبرادری کی طرف سے ہولی کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کوبنیادی حقوق اورآئین وقانون کے مطابق حاصل جملہ حقوق کی فراہمی کویقینی بنانے کیلے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تمام اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہمار ے پاکستانی بھائی ہیں ۔پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے ہم سب پاکستانی جھنڈے کی طرح اس پر چم کے سائے تلے ایک ہیں ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندر سنگھ پال (ویر جی) ،ممبر پاکستان بیت المال فرخ زبیر اوردیگررہنما ؤں نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں نے چہروں پر رنگ لگاکر ہولی کے تہورا کی مذہبی رسومات کا افتتاح کیا۔جبکہ مسزشاہدہ احمد جب تقریب میں پہنچی تو بہاولپور میں ہندو برادری کے رہنما اشوک لال اور ان کے دیگرساتھیوں نے بھرپور استقبال کیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور گلدستے پیش کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر