امام بارگاہ استاد والا کے لائسنس دا ر خلیفہ الطاف حسین انتقال کر گئے ‘ نماز جنازہ میں سیاسی ‘ سماجی شخصیات کی شرکت

امام بارگاہ استاد والا کے لائسنس دا ر خلیفہ الطاف حسین انتقال کر گئے ‘ نماز ...

ملتان (سٹی رپورٹر) قدیمی امام بارگاہ استاد والہ کے لائسنسدار خلیفہ الطاف حسین(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید ؒ کے احاطہ میں علامہ حافظ سعید نے پڑھائی ، مرحوم کی قل خوانی 23مارچ بروز ہفتہ کو مسجد پیر قاضی جلال میں 8 بجے شروع ہو گی جبکہ دعا 10 بجے ہو گی ، مرحوم اتحاد بین المسلمین کے داعی تھی اور ملتان میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے ساری زندگی کوشاں رہے، نماز جنازہ میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں،مخدوم طارق عباس شمسی، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، مخدوم سید حسن رضا مشہدی، ڈپٹی میئر منور احسان قریشی، مہر مزین عباس چاون، مخدوم سید صدرالدین گیلانی، سید طالب حسین پرواز ، مخدوم سید مشاہد عباس شمسی، شاہ زیب حسن، سید امجد علی بخاری، حاجی خضر عباس جعفری، ملک جمال لابر ،سجاد حسن نمبردار، سید موسی رضا بخاری، محمد آصف ،پروفیسر سید تنویر السبطین، ظہور حسین، سید حسن عباس رضوی، عامر عباس، بشارت عباس قریشی، ملک زاہد فاروق، واصف محمود بٹ، منیر حسن، زاہد بشیر، حاجی محمد صدیق قادری ،عابد حسین، بشیر احمد، احسن خلیل، حاجی تنویر، وسیم احمد، محمد راشد، علی رضاشاہ، اخلاق صدیقی، غلام عباس، جمشید خان، سجاد حسین، نواب دین، خرم شہزاد، عبد الغفار قریشی، محمد سہیل اختر شیخ کے علاوہ معززین شہر، علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر