راجن پور ‘ سڑکوں کی تعمیر ‘ بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

راجن پور ‘ سڑکوں کی تعمیر ‘ بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پورمیں شوگرسیس فنڈز سے ساڑھے 8کروڑ روپے کی سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں کی بندربانٹ کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں شوگر(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

سیس فنڈز سے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹرز سے 20 مارچ کودرخواستیں طلب کی گئیں ایک سوچودہ درخواستیں محکمہ ہائی وے کوموصول ہوئیں ایس ای ہائی وے شفقت بخاری جس کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن کی کئی انکوائریاں بھی ہوئیں اُس نے رات گئے کنٹریکٹرز کو بلاء لیا اور مبینہ طور پربھاری کمیشن کے عوض تین کنٹریکٹرز امان اللہ قریشی الائیڈ کنسٹریکشن ،فیروز مزاری اور ایف ڈی ایف کو مبینہ طور پر ٹینڈرز فارم جاری کردیئے جبکہ باقی کنٹریکٹرز کوآئندہ تعمیراتی ٹھیکے دینے کادلاسہ بھی دیا ،21 مارچ کویہ ٹینڈرز کمشنر آفس میں کمیٹی کے روبرو دن 2:30 بجے کھلنا تھے ایس ای شفقت بخاری نے اپنے دفتر میں ہی منظور نظر تینوں کنٹریکٹرز کو بلا کر اُنہیں تعمیر کے لئے ورک آرڈر جاری کر نے کی یقین دہانی کردی ،اس پر دیگر کنٹریکٹرز نے احتجاج کیا کنٹریکٹرز نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر میں تمام قواعد وضوابط کوپس پشت ڈال کرسرکاری خزانے کو کروڑوں روپو ں کانقصان پہنچایا جارہا ہے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی تعمیرات پر مقابلہ کرانے کی بجائے بھاری نرخوں پر منظور نظر کنٹریکٹرز کوٹھیکے الاٹ کرکے کروڑوں روپے کھرے کئے گئے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ محکمہ ہائی وے نے کنٹریکٹ پُول کرکے مسلم لیگ ن کی یاد تازہ کردی ہے میرٹ اور انصاف کا نعرہ لگانے والی حکومت سرکاری خزانے کویوں پہنچنے والے کروڑوں روپے کے نقصان کا آزالہ کرے اور ان ٹینڈرز کی تحقیقات کراکر ذمہ دار آفیسران کو نوکری سے برخاست کیا جائے ۔
سڑکوں کی تعمیر