شفیق آباد،فیکٹری میں گیس لیکج سے 2مزدورجاں بحق،8بیہوش

شفیق آباد،فیکٹری میں گیس لیکج سے 2مزدورجاں بحق،8بیہوش

لاہور(خبرنگار )شفیق آباد میں جوتوں کی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث 2 مزدور جاں بحق جبکہ 8 بے ہوش ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلئیرکردیاجبکہ پولیس نے فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آبادکے علاقے بند روڈ میں شہزاد نامی شخص نے جوتے بنانے والی فیکٹری بنا رکھی تھی۔ گزشتہ روز فیکٹری میں مزدور کام کررہے تھے کہ سلنڈر میں گیس لیکج کے باعث موقع پر موجود 10 مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی ۔جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 28سالہ صفدراور 25 سالہ عمران جانبر نہ ہو سکے جبکہ 8 مزدورں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گیس کی بدبو پھیلنے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے ۔

مزید : علاقائی