راوی روڈ، خاتون زہریلی گولیاں کھاکرموت کی بھینٹ چڑھ گئی

راوی روڈ، خاتون زہریلی گولیاں کھاکرموت کی بھینٹ چڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار )راوی روڈ کے علاقے میں 50 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کی رہائشی نسیم بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکی ۔پولیس کے مطابق نسیم بی بی ذہنی مریض سے گزشتہ روز سے گھر میں موجود گندم میں رکھنے والی گولیاں غلطی سے نگل لیں ۔جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔راوی روڈ کے علاقے میں نشہ آور انجکشن لگانے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔راوی روڈ کے علاقے چودھری پارک کے قریب 25 سالہ نوجوان کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔ اس کے قریب نشہ آور انجکشن اور سرنج پڑی ہوئی تھی۔ اس کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -