چیف جسٹس کی ضلعی عدلیہ کے ججوں کو ہائیکورٹ کے قواعدپر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

چیف جسٹس کی ضلعی عدلیہ کے ججوں کو ہائیکورٹ کے قواعدپر پابندی یقینی بنانے کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردارشمیم خان نے ضلعی عدلیہ کے ججوں کو ہائیکورٹ کے قواعدوضوابط پر پابندی کویقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کے ججز کو قواعدوضوابط سے آگاہ کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے،چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کے جج ہائیکورٹ کے قواعدوضوابط پر پابندی کوہر صورت یقینی بنائیں، اجلاس میں ہائیکورٹ کے قواعد وضوابط سے متعلق پریزنٹیشن دی جائے،چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈی جی ضلعی عدلیہ اشتر عباس نے مراسلہ جاری کر دیاہے،مراسلہ پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو بھجوایا گیا ہے۔

سی جے ،ہدایت

مزید : علاقائی