ہائی پروفائل مقدمات کی سماعت سے شہری متاثر،ٹرائل جیل میں کرنے کی استدعا

ہائی پروفائل مقدمات کی سماعت سے شہری متاثر،ٹرائل جیل میں کرنے کی استدعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) ہائی پروفائل مقدمات کا ٹرائل احتساب عدالت کی بجائے جیل میں منتقل کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ،اس سلسلے میں مقامی شہری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت ،چیئرمین نیب اور رجسٹرار احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کاموقف ہے کہ ہائی پروفائل مقدمات کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے راستے بند کر دیئے جاتے ہیں ،مرکزی شاہراہوں کی بندش سے شہریوں اور طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ ہائی پروفائل کیسز کی سماعت کے دوران سکیورٹی خدشات کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے۔
ہائی پروفائل

مزید :

علاقائی -