مطالبات کے حق میں ملک بھر میں وکلاء کے کنونشن اوراحتجاج جاری

مطالبات کے حق میں ملک بھر میں وکلاء کے کنونشن اوراحتجاج جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بار کونسل اورصوبائی بار کونسلوں کی کال پر دوسرے روز بھی ملک بھر کی طرح لاہور کے وکلاء نے ہڑتال کی تاہم لاہو ہائی کورٹ میں وکلاء نے جزوی ہڑتال کی ،بارکونسلوں کا مطالبہ ہے کہ 22اے ،22بی ،چار دن میں مقدمہ قتل کا فیصلہ ، قانون جانشینی اور ضمانت بذریعہ تھانیدار سے متعلق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلے واپس لئے جائیں ۔بار کونسلوں کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیاہے کہ مذکورہ فیصلے واپس لئے جائیں ، مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیاگیاہے کہ زیر التوا مقدمات نمٹانے کیلئے اعلی اور ضلعی عدلیہ میں ججوں کی خالی اسامیاں پر کی جائیں اوراعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف دائر ریفرنسز کے جلد فیصلے کئے جائیں، وکلاء نے سپریم کورٹ رولز 1980 ء میں بھی جلد ترامیم کا مطالبہ کیا۔

احتجاج جاری

مزید : علاقائی