شہباز شریف ای سی ایل کیس،نیب کا تحریری جواب داخل

شہباز شریف ای سی ایل کیس،نیب کا تحریری جواب داخل

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔مسٹرجسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رؤف مرزا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،نیب کی جانب سے تحریری جواب داخل کرادیا گیا،جواب میں کہا گیاکہ میاں شہباز شریف کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس پر سماعت جاری ہے،شہباز شریف پہلے احتساب عدالت سے رجوع کریں،میاں شہباز شریف کے وکیل امجدپرویز نے موقف اختیار کیاکہ نیب نے رمضان شوگر ملزاور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کا بلاجواز کیس بنایا،گرفتاری کے دوران اپنی بے گناہی کے ثبوت دئیے،نیب لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست ضمانت کے دوران لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکا،عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر میاں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کی،نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں شامل کردیاہے،میاں شہباز شریف اپنی پوتی کی تیمار داری اور دیگر مصروفیات کی بناء پر برطانیہ جانا جاہتے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ان کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔

جواب داخل

مزید : علاقائی