مجرمہ غیرملکی ماڈل کے مقدمہ کا 33 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے منشیات کے مقدمہ کی مجرمہ ٹریزا اہلسکو کے مقدمہ کا 33صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو خاتون ہونے کی وجہ سے کم سزا دی گئی ہے۔ ملزمہ کو8سال 8ماہ قیدکی سزااورایک لاکھ 13ہزار 333 روپے جرمانہ کیاگیاہے۔فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ عورت ہونے کی وجہ سے قید بامشقت نہیں سنائی گئی۔کسٹمزنے ملزمہ کے خلاف 9 گواہوں کو پیش کیا۔
اس کے قبضہ سے ساڑے 8 کلو ہیروئین برآمدہوئی تھی۔مجرمہ اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکی ہیں۔فیصلے میں کہاگیاہے کہ ملزمہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ انہوں نے جیل میں 2کتابیں لکھیں۔مگر عدالت میں اس کاریکارڈپیش نہیں کیا گیا۔ملزمہ کاموقف تھا کہ بیگ اس کانہیں ۔مگریہ نہیں بتاسکیں کہ اسکا اصل بیگ کہاں ہے۔ جس پر عدالت نے شہادتوں اور گواہوں کومد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ بالا سزاسنائی ہے ۔