نیب کی فواد حسن فواد کیخلاف اثاثوں کے کیس میں 39 گواہان کی فہرست تیار
لاہور(نامہ نگار)نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں 39 گواہان کی فہرست تیار کرلی ہے ۔ نیب کی جانب سے اس ریفرنس میں 39 گواہوں کی فہرست احتساب عدالت میں جمع کروادی گی ہے۔ جس میں کہا گیاہے کہ وزارت خارجہ ،ایس ای سی پی، ایف بی آر،کمشنر، پٹواری، کنٹونمنٹ ملازمین، بینکنگ ماہرین اور بیوروکریٹس فواد حسن کے خلاف نیب کے گواہ ہوں گے ۔
نیب کی فہرست کے مطابق وزرات خارجہ کے چیف اکاؤنٹنٹ سید امجد شاہ، اسٹیبلشمنٹ سیکشن کے زرناب گل بھی گواہی دیں گے جبکہ دیگر گواہوں میں ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار کاشف محمود اور رضوان سعید گواہان میں شامل ہیں۔اسکے علاوہ ڈاریکٹر فنانس سول سروسز اکیڈمی محمد اخلاق سینیئرآڈیٹر اے جی پنجاب ارشدعلی بھی نیب کے گواہ ہوں گے ۔ فواد حسن فواد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ٹرائل کا آغاز 2 اپریل سے ہو گا۔واضح رہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف 22 اپریل 2017کو راولپنڈی نیب کو شہری خرم قریشی نے درخواست دی۔ جس پر نیب نے تحقیقات شروع کیں تھی ۔