جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، ایف آئی اے نے درست ریکارڈ عدالت میں دوبارہ جمع کروادیا

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، ایف آئی اے نے درست ریکارڈ عدالت میں دوبارہ جمع کروادیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرادیا ۔ ذرائع رجسٹرارآفس کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی بنک اکاؤنٹس کا ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرایا ۔جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں سے غلط نمبرنگ کی وجہ سے رجسٹرار احتساب عدالت نے ریکارڈ واپس کیا تھا۔ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس ریکارڈ کی سکروٹنی، صفحات کی ترتیب اور درستگی کے بعد دوبارہ جمع کرایا گیا ،رجسٹرار آفس نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا ریکارڈ وصول کیا۔

مزید : صفحہ اول