ملک بھر میں یوم پاکستان کل شایان شان طریقے کیساتھ منایا جائے گا

ملک بھر میں یوم پاکستان کل شایان شان طریقے کیساتھ منایا جائے گا

جہانیاں(این این آئی) ملک بھر میںیوم پاکستان (کل) 23مارچ ہفتہ کو روایتی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقے کے ساتھ منایا جائے گا اس موقع پر جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے ۔اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہو گی،ملائیشیاکے وزیر اوظم مہاتیر محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہو گے جس میں پاکستان کی بری،بحری اور فضائی افواج کے دستے حصہ لیں گے ،جنگی جہازوں کے فضائی مظاہرے پیش کیے جائیں گے جبکہ بیرون ممالک میں تمام سفارت خانوں میں بھی قومی پرچم لہرانے کی تقاریب منعقد ہوں گی۔

یوم پاکستان

مزید : صفحہ اول