اراضی الاٹمنٹ کیس‘ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع
کراچی ( آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ سندھ عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت قائم علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ زمینوں کی الاٹمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے نے کہا کہ ملیرندی کی 94 ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹ کی گئی۔عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔
قائم علی شاہ