پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس میں کمی کا سفری جاری ، مزید 163پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس میں کمی کا سفری جاری ، مزید 163پوائنٹس گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز جمعرات کو بھی مندا دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے دوران اگرچہ اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ ایک موقع پر انڈیکس زیادہ سے زیادہ 38,593.48 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا جبکہ کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 38,202.28 پوائنٹس کی زیریں سطح پر بھی دیکھا گیا لیکن حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری اور نئی سرمایہ کاری میں اضافے کی خبروں اور خوش کن اعلانات کے باوجود بھی انڈیکس میں بہتری نہ آسکی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 163.05 پوائنٹس کی کمی ریکارد کی گئی جس کے باعث انڈیکس 38,384.71 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مزید :

کامرس -