قائداعظم ایپرل پارک پنجاب کی صنعتی ترقی میں اہم کردا ر ادا کرے گا،شہباز اسلم

قائداعظم ایپرل پارک پنجاب کی صنعتی ترقی میں اہم کردا ر ادا کرے گا،شہباز اسلم

لاہور(پ ر)تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ قائداعظم ایپرل پارک پنجاب کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا لاہور سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر1500ایکڑسے زائد رقبے پر قائداعظم ایپریل پارک میں غیر ملکی سرمایہ کاربھی دلچسپی لے رہے ہیں ایپریل پارک کے منصوبے پر عملددرآمد سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ ملے گا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔اس شعبہ کی ترقی سے بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگا ر کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہونگے ۔فاؤنڈ ر چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ قائداعظم ایپرل پارک ،سپیشل اکنامکس زونز، انڈسٹریل اسٹیٹس سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ قائداعظم ایپرل پارک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر کے قیام کا منصوبہ خوش آئند ہے جس سے انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق لیبر کو تربیت ملے گی اور 200ایکڑ پر لیبر کالونی کے قیام سے لیبر کو انڈسٹری کے قریب ہی رہائشی سہولیات بھی دستیاب ہونگی ۔ صنعتی شعبہ کو وافرلیبر کی فراہمی سے صنعتوں کا پہیہ مسلسل رواں دواں رہے گا اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

مزید : کامرس