چیتے ڈاٹ پی کے کا لاہور میں کامیاب کاروبار کے بعد اسلام آباد میں آغاز

چیتے ڈاٹ پی کے کا لاہور میں کامیاب کاروبار کے بعد اسلام آباد میں آغاز

لاہور(پ ر) چیتے ڈاٹ پی کے Cheetay.pk 300 سے زائد ریستورانوں کے مجموعے کے ساتھ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز کا آغاز کررہی ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے لاہور میں حتمی لاجسٹکس کمپنی کی حیثیت سے مقام بنانے کے بعد Cheetay.pk اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اپنی جغرافیائی وسعت کو بڑھانے کا یہی وقت ہے، اس سلسلے میں پہلا انتخاب اسلام آباد بنا ہے جہاں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا مقصد صارفین کو دیگر متبادل ذرائع سے زیادہ بہتر تجربہ دینا اور چیتے ڈاٹ پی کے طویل مدتی ترقی کے پروگرام میں معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ یہ اس انڈسٹری کا لیڈر بن سکے۔ چیتے ڈاٹ پی کے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد خان نے دراز ڈاٹ پی کے اور کیمو ڈاٹ پی کے جیسی ای کامرس کمپنیوں کی قیادت کرنے کے بعد 2015 میں پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت لاہور میں کمپنی شروع کی۔

ابتدائی طور پر کھانے کی ڈلیوری سروس سے آغاز کیا جس سے اس انڈسٹری میں ایک ہلچل پیدا ہوئی، اس کا کاروبار عمودی سمت میں بڑھا اور دیگر اشیاء بشمول کتابوں، کاسمیٹکس اور صحت سے متعلق اشیاء کی ترسیل شروع کی۔

اس موقع پر احمد خان نے کہا کہ جب ہم لاہور میں Cheetay.pk شروع کرنے کا پروگرام بنا رہے تھے تو ہمارے پیش نظر مقامی آبادی کی ضروریات کو صنعت میں کسی بھی دوسرے کی نسبت زیادہ سمجھتی تھی، ہمارا مقصد خود کو کسی مخصوص علاقے تک محدود کرنے کی بجائے ہمیشہ سے مارکیٹ میں ایک نیشنل پلیئر کے طور پر کردار ادا کرنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آپریشنز کی بہترین بنیاد فراہم کرنے کے بعد اور اپنی خدمات کو ماڈل کے طور پر پیش کرنے کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ یہ صحیح وقت ہے کہ اب ہم دارلحکومت میں کام شروع کریں، اسلام آباد ایک مارکیٹ کے طور پر ہمیں ترقی کرنے اور کمیونٹی میں ایک ایسے برانڈ کے طور پر مقام بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے جسے پاکستان کے لوگ سالوں یاد رکھ سکیں۔

مزید : کامرس