جاپان میں 10روزہ تعطیلات سے 40 فیصد کمپنیاں متاثر ہونے کا خدشہ

جاپان میں 10روزہ تعطیلات سے 40 فیصد کمپنیاں متاثر ہونے کا خدشہ

ٹوکیو(اے پی پی)کریڈٹ ریسرچ کمپنی تیئکوک ڈیٹا بینک نے کہا ہے کہ ملک میں27 اپریل سے شروع ہونے والی 10 روزہ تعطیلات سے ملک کی 40 فیصد کمپنیوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔جاپانکریڈٹ ریسرچ کمپنی تیئکوک ڈیٹا بینک کی جانب سے کئے گئے جائزے میں ملک بھر میں تقریباً 23 ہزار کمپنیوں سے رابطہ کیا جن میں سے 9 ہزار 700 سے زیادہ نے جواب دیا۔ 43.6 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ طویل چھٹّیوں سے کاروبار متاثر ہوگا۔ اِن میں سے 5.3 فیصد کومثبت اثرات کی توقع ہے، 12.8 فیصد کو منفی اثرات سے متعلق تشویش ہے

اور 25.5 فیصد کو دونوں اثرات کی توقع ہے۔

تیئکوک ڈیٹا بینک نے کمپنیوں کے بعض ایسے عہدیداروں کا حوالہ دیا ہے جنہیں یقین ہے کہ جشن کی صورتحال جاپان کی معیشت کیلئے سْودمند ہوگی۔ لیکن دیگر کمپنیوں کو مذکورہ تعطیلاتی دورانیے میں کارکنان کی مناسب تعداد کے حصول میں مشکلات سے متعلق تشویش ہے۔ جاری کی گئی جائزہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں27 اپریل سے شروع ہونے والی 10 روزہ تعطیلات سے ملک کی 40 فیصد کمپنیوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ دورانیے میں شاہی تخت نشینی سے متعلقہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

مزید : کامرس