آئی سی سی میں بھارت کیساتھ ہرمحاذکیلئے تیار ہیں : وسیم خان

آئی سی سی میں بھارت کیساتھ ہرمحاذکیلئے تیار ہیں : وسیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آئی ا ین پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف ستمبر میں شیڈول مکمل سیریز کے پاکستان میں انعقاد کیلئے پر امید ہیں،پوری دنیا نے پاکستان کی سکیورٹی دیکھ لی ،ہر کسی نے پاکستان میں سکیورٹی اور سہولیات کی تعریف کی ،پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے،آئی سی سی میں بھارت کیساتھ ہر محاذ کیلئے تیار ہیں، قومی ویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیا جائیگا جوغیر ملکی نہیں بلکہ مقامی ہوگا،راولپنڈی سٹیدیم میں آکر سہولیات کا جائزہ لیا ہے، بین الاقوامی کرکٹ جلد پاکستانی میدان میں لوٹے گی ۔ جمعرات کو ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواہش ہے کہ ملک کے تمام میدانوں کا دورہ کریں۔انہوں نے کہاکہ کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل کے کھیل منعقد ہوئے،آنے والا پی ایس ایل مکمل پاکستان میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی سٹیدیم میں آکر سہولیات کا جائزہ لیا ہے،ستمبر اکتوبر میں سری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے،کوشش ہے کہ سیریز مکمل طور پر پاکستان میں ہی ہو۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ جلد پاکستانی میدان میں لوٹے گی۔ انہوں ن نے کہاکہ خواتین کرکٹ کے لیے نیا سلیکشن بورڈ تشکیل دیا ہی۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بھی ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ باتیں ہورہی ہیں لیکن ڈیپارٹمنٹس ختم نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی پروفیشنل نئی حکمت عملی کے ساتھ کام کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں کلب لیول کرکٹ کا بہت ہی برا حال ہے،ریجنز کہ کرکٹ بند نہیں کر رہے بلکہ ان کیلئے اچھا سسٹم لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فرسٹ کلاس کے کمزور ڈھانچے کی بنا پر بین الاقوامی کرکٹ میں مسائل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے لیے نیا بیٹنگ کوچ سسٹم سے آئے گا باہر سے نہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز آصف علی کی بیٹی کی عیادت کرنے گیا تھا،بھارتی بلے باز ایک اننگز کے اندرتین تین سو رنز بناتے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی وجہ بہتر سہولیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انفراسٹرکچر و دیگر سہولیات کو بہتر بنانا میرا کام ہے،ہم ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بی سی سی آئی، آئی سی سی میں کوئی چیز لے کر جاتا ہے تو اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں ن ے کہاکہ ہمیشہ کہتے ہیں سیاست اور کھیل کو مکس نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو بھی بھارت میں بلیک آٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ڈکٹیشن کا وقت گزر گیا ہے اور ہمیں اپنے اوپر فخر کرنا چاہیے۔