مشیر وزیر اعلٰی کا شادمان بازار میں اضافہ ، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم

مشیر وزیر اعلٰی کا شادمان بازار میں اضافہ ، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے سیاسی اموروکنوینر ٹاسک فورس آن پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری کا شادمان بازار کا دورہ۔اکرم چوہدری نے بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں او رکوالٹی کا جائزہ لیااور ریٹ لسٹیں چیک کیں جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں او ر کوالٹی کے حوالے سے کوتاہی پر متعدد دکانداروں اور افسروں کی سرزنش بھی کی۔ اکرم چوہدری نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ رمضان کی آمد سے قبل تمام قسم کی کمی کو مکمل کر لیں وگرنہ ایکشن ہوگا اور نقصان کے ذمہ دار آپ لوگ خود ہوں گے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کروڑوں روپے ماڈل بازاروں کے انفراسٹرکچر کی مدمیں جھونک دیئے لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہ دے سکی جبکہ بازاروں میں صفائی وغیرہ کے معاملات تاحال تسلی بخش نہیں ہو سکے ،جس کے لئے اب سختی سے کام لینے کی ضرورت پیش آرہی ہے تاہم ہر مرتبہ جرمانوں یا نوٹسز سے آگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ رمضان می آمد قریب آرہی ہے ، جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے ساتھ ذخیرہ اندوزی وغیرہ کی شکایات عام ہو جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اوور چارجنگ اور کوالٹی پر سمجھوتہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ اداروں کو کہتا ہوں کہ ذخیرہ اندوزی اور نا جا ئز منافع خوری کے خلاف افسران جہاد سمجھ کر کاروائیاں کریں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا اور کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
اکرم چودھری