نوازشریف کے عزم و استقلال کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،عامر نواب

نوازشریف کے عزم و استقلال کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،عامر نواب

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اوراین اے 8سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار عامرنواب خان نے کہا کہ قیدوبند سے میاں نوازشریف کے عزم واستقلال کوکمزور نہیں کیا جاسکتا۔انہیں ناجائز حکومت کی طرف سے کسی قسم کاکوئی احسان قبول نہیں۔ نوازشریف کی صحت بارے شہبازشریف کے تحفظات درست ہیں۔مریم نوازکایہ کہنا''انسان جوبوتاہے وہ اسے کاٹنا پڑتا ہے''حکمران اس پیغام پر غور کرتے ہوئے اپنی مجرمانہ روش تبدیل کریں۔میاں شہبازشریف نے اپنے قائدمیاں نوازشریف کے ساتھ حکومت کے نارواسلوک بارے جو سلگتے سوالات اٹھائے ہیں حکمران ان کے جواب دیں۔نااہل اورناکام حکومت نے خوداحتساب کوانتقام بنایا،ایٹمی پاکستان کے معمارمیاں نوازشریف کوفوری ضمانت پررہاکیاجائے۔جس ملک میں تین بار وزیراعظم منتخب ہونیوالے میاں نوازشریف کوبنیادی انسانی حقوق اورصحت کی مناسب سہولیات دستیاب نہیں وہاں عام شہری تواپنے حقوق کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔وہ اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ عامرنواب خان نے مزید کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی ماہانہ تنخواہوں اوردوسری مراعات میں ہوشربااضافہ مستردکرتے ہیں،میاں شہبازشریف نے اپنے تینوں ادوار میں تنخواہ وصول کی اورنہ سرکاری گاڑی کااستعمال کیا ۔میاں شہبازشریف اپنے علاج پربھی اپنی جیب سے صرف کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکاروالے میاں شہبازشریف سے سادگی سیکھیں اورمراعات کی مدمیں وصول کی جانیوالی رقوم واپس کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1