قائد اعظم اور اقبالؒ کے خواب کو تعبیر دینا ابھی باقی ہے
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے راہنماء ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ ہمیں یوم پاکستان کے موقع پر روایتی تجدید عہد سے آگے نکل کر اسلامی فلاحی جمہوری پاکستان کے لئے انفرادی اور اجتماعی ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ،وطن عزیز میں جمہوری اقدار کے فروغ ،آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کی عملداری کی مثالی صورتحال کا جو خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا اس کی عملی تعبیر ابھی نہیں مل سکی۔جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفحوں میں اتحاد و یگانگت پیدا کریں ۔