حضرت علیؓ ابن ابی طالب کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

حضرت علیؓ ابن ابی طالب کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مولود کعبہ ،فاتح خیبر و خندق امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب کا یوم ولادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،مساجد امام بارگاہوں مزارعا ت اور مذہبی و دیگر مقامات پر جشن مولود کعبہ اور محفل میلاد کی خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں لاہور میں جشن مولود کعبہ کی بڑی تقریب مسعود ظفر اور یونین کونسل 156کے وائس چیئرمین کاشف ظفر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقدہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک ،ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ملک وحید ،صدر پریس کلب ارشد انصاری،پی آر او متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی ،سکھ رہنماء سر دار گوپال سنگھ چاولہ ،سردار من جیت سنگھ گیانی ،بشپ ڈاکٹر یوسف سہیل ،ہندو رہنماء ارون کمار ،لاہور بار کے سابق صدر ملک محمد ارشد ،سابق اولمپئین منظور جونئیر ،حاجی محمد اعجاز سمیت مختلف سیاسی و سماجی مذہبی اور اقلیتی رہنماؤں اور سینکڑوں حاضرین نے شرکت کی اس موقع پر 120پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا ،تلاوت قرآن نعت خوانی قصیدہ گوئی ،اور محفل سماء کے بعد حاضرین میں نیاز امام اور خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او آفس میں بھی جشن کے حوالے سے خصوصی محفل کا انعقاد ہوا جس میں عاصم عباس شمسی ،غلام محی الدین ،شاہ زیب کاظمی ،علی اصغر الحسینی ،علی رضوی ،احمد سعید ، محمد یونس ،رافیل اشرف ،سلیم سلطان ،محمد ارشد،رضوان علی،محمد فراز سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی عامر حسین ہاشمی کا کہنا تھا کہ نبی کریم ؐ کا یہ فرمان کہ جس جس کا میں محمد مولا اس اس کا علی مولا نے حضرت علی کی فضیلت کو دنیا پر عیاں کیا ہے ۔آپ کی شجاعت اور سخاوت کی دوسری کوئی مثال نہیں آپ نے اسلام کی سر بلندی اور نبی کریم کے دین کو پھیلانے کے لیے تاریخی خدمات سر انجام دیں ۔شاعر اہل بیت سید عاصم عباس شمسی نے بارگاہ رسالت اور امامت میں اپنا نذانہ عقیدت پیش کیا ،اور ملی ترقی و خوشحالی و اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کروائی ۔،معروف مذہبی اسکالر علامہ مرتضی حسین گھلو نے کہا کہ حضرت علی ؑ کا ہی اعزاز ہے کہ نہ ان سے پہلے کوئی کعبہ میں آیا نہ ہی قیامت تک کوئی آئے گا یہ باتیں انہوں نے امام بار گاہ حیدری ٹرسٹ کھاڑک میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جس میں حاجی نثار علی خان ،حاجی عبدالغفور بٹ ،شہباز علی ،سجاد بخاری ،جلال شاہ ،شیخ عمران علی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔امام بارگاہ در فاطمۃ الزہرہ سبزہ زار میں بھی محفل میلاد منعقد ہوئی مولانا قلب علی سیال نے فضائل اور عظمت علی اور اولاد علی بیان کیے ایثار حسین کاظمی ،اظہر عباس زیدی ،اسلم علی ورک ،انصر علی نقوی ،مہدی علی ،کمال مرزا سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی حاضرین میں نیاز امام تقسیم کی گئی ۔نور الہدیٰ اکیڈمی سبزہ زار میں بھی جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے خصوصی محفل کا اہتمام مولانا آغا علی حسنین مہدوی نے ماہ رجب اور 13رجب کی عظمت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اللہ اور اسکے رسول کو رجب کا مہینہ بہت پسند ہے ماہ رجب دعاؤں کی قبولیت اور اللہ اور اسکے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کا مہینہ ہے ۔
یوم علی