لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ملی نغموں پر مبنی محفل موسیقی کا انعقاد کل ہو گا

لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ملی نغموں پر مبنی محفل موسیقی کا ...

لاہور( فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ملی نغموں پر مبنی محفل موسیقی کا انعقاد کل 22مارچ سہ 3بجے الحمرا ہال نمبر دو کے پوڈیم پر ہو گا۔ جس میں نوجوان نسل کے گلوکار اپنی وطن سے محبت میں ملی نغمے پیش کریں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ ملی نغموں میں اپنے اسلاف کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا جائے ،نوجوان نسل کو اپنے قائدین کی جدو جہد سے روشناس کروایا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ یوم پاکستان کے حوالے سے الحمرا نے پروگراموں کا خوبصورت سلسلہ ترتیب دیا ہے جس میں شرکت کی وعوت عام ہے۔

،میری تمام مسلما ن بہن بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ خود بھی قرآن پڑھیں اوربچوں کو بھی دین کی طرف راغب کریں ۔

مزید : کلچر