گورنرسندھ سے الحاج گروپ کے 14 رکنی وفد کی ملاقات

گورنرسندھ سے الحاج گروپ کے 14 رکنی وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے الحاج گروپ کے 14 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی بلال آفریدی کررہے تھے جبکہ ممبران میں پروٹان ملائیشیا اور FAWموٹرز کے نمائندگان بھی شامل تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت ایزآف ڈوئنگ بزنس کے تحت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن اقدامات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کا پاکستان ماضی سے مختلف ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں سازگار ماحول، اعلیٰ تعلیم یافتہ ، محنتی اور تجربہ کارافرادی قوت اور سرمایہ کاروں کے ساتھ حکومت کا تعاون سرمایہ کاری کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی کراچی میں آمد ، ثقافتی اور سماجی پروگرامز کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کا ماحول سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی پرکشش اور محفوظ ہے۔ اس ضمن میں بیرونی سرمایہ کارشہر کی بھرپور استعداد سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کرسکتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں الحاج گروپ کے تحت گاڑیاں بنانے کا پلانٹ لگایا جارہا ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے۔ بلال آفریدی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ الحاج گروپ کے تحت لگائے جانے والے پلانٹ سے جلد گاڑیوں کی پروڈکشن شروع کردی جائے گی جبکہ پلانٹ سے سالانہ 20 ہزار چھوٹی گاڑیوں سمیت جیپ بھی تیار کی جاسکے گی۔ وفد نے گرین لائن منصوبے میں اپنی سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ اول -