صوابی کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے ایک ماڈ ل ضلع بنائیں گے: اسد قیصر

صوابی کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے ایک ماڈ ل ضلع بنائیں گے: اسد قیصر

پشاور( سٹاف رپورٹر)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ صوابی میں انجینئرنگ ایویشن یونیورسٹی کی منظوری دی جاچکی ہے جس پربہت جلد برق رفتاری سے کام کاآغازہوجائیگاجبکہ صوابی میں گجوخان میڈیکل کالج کیلئے اراضی کی خریداری کیلئے رقم بھی ریلیز کی جاچکی ہے تاہم عمارت کی تعمیرپرجلدکام کاآغازہوجائیگا،گجوخان میڈیکل کالج ایک فقیدالمثال میڈیکل کالج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صوابی کوتعلیم اورصحت کے حوالے سے ایک ماڈل ضلع بنائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گجومیڈیکل کالج کے تیسری سپورٹس گالاکے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے سپورٹس گالاکے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے طلباء وطالبات پرزوردیاکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کوزندگی کانصب العین بنائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے قوم سے جس تبدیلی اورترقی کاوعدہ کیاہے اس کوعملی جامہ پہنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ آخرمیں سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے سپورٹس گالامیں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے طلبہ میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کیں۔ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی کابھی دورہ کیا اورہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی سہولیات سے آگاہی حاصل کی۔

مزید : صفحہ اول