پی ٹی آئی خیبر کے صدر اور ٹرانسپورٹروں کا پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ

پی ٹی آئی خیبر کے صدر اور ٹرانسپورٹروں کا پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ

خیبر (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر ضرب اللہ نے ساتھیوں سمیت اور ٹرانسپوٹروں نے پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے پریس کانفرنس کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ضرب اللہ ،شاکر آفریدی ،نثار آفریدی ولی محمد آفریدی اور مستقل آفریدی نے کہا آج چھٹے روز بھی ٹول پلازہ کے خلاف احتجاجی دھرنا جا ری ہیں اور بین الاقوامی شاہراہ بند ہیں اور جب تک ٹول پلازہ پر ٹیکس وصولی بند نہیں ہوتی اس وقت تک احتجاج جا ری رہیگا انہوں نے کہا کہ ٹول پلازہ غیر قانونی ہے کیونکہ حکومت نے قبائلی اضلاع کو پانچ سال تک ٹیکس سے مثتثنی قرار دیا ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو یوایس ایڈ فنڈ سے تعمیر کیا گیا تھا اس وقت ماسٹر پلان میں شاہراہ پر ٹول پلازہ نہیں تھا لیکن اب این اے ایچ نے ٹول پلازہ تعمیر کیا گیا جو قبائلی عوام کے ساتھ ظلم اور زیا دتی ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹول پلازے کی حمایت کر تے ہیں ٹول پلازے کی حمایت چھوڑ کر قوم کا ساتھ دیں کیونکہ قبائلی علاقوں میں تمام انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے قبائل اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ٹیکس اداکریں انہوں نے کہاکہ بعض لوگ غیر قانونی روپے لینے پر فخر محسوس کر تے ہیں جو افسوس ناک ہیں پاکستان تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ وہ اس وقت تک احتجاج میں شام ہو نگے جب تک ٹول پلازہ ختم نہیں کیا جاتا اور اسکے ساتھ وہ قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور کل بروز جمعہ نو بجے پڑانگ سم میں تمام اقوام کا ایک احتجاجی جلسہ بھی منعقد ہو گا

مزید : پشاورصفحہ آخر