انجمن تاجران بازار جہانگیر پورہ کے انتخابات مکمل

انجمن تاجران بازار جہانگیر پورہ کے انتخابات مکمل

پشاور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران بازار جہانگیر پورہ کے انتخابات مکمل ہو گئے جس کے مطابق عزیز خان پینل سے تعلق رکھنے والے عزیز خان وردگ صدر میرویس فاروقی سینئر نائب صدر جبکہ آزاد امیدوار ابوبکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے نومنتخب صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بازار کی فلاح و بہبود کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ بازار کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں سے ہے اور وہ دکانداروں کے توقعات پر پورا اتریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر