بلاجواز ٹیکسز کے نفاذ سے تنگ آچکے : اجمل بلوچ

بلاجواز ٹیکسز کے نفاذ سے تنگ آچکے : اجمل بلوچ

مردان (بیورورپورٹ ) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اجمل بلوچ اور مرکزی چیئرمین خواجہ محمد شفیق نے کہاہے کہ ملک کا بڑا مسئلہ کرپشن ہے اس ناسور کے خاتمے کے لئے کرپٹ افراد کے لئے سزائے موت مقرر کی جائے معیشت تاجروں کے ٹیکسوں سے چل رہی ہے ،تاجروں کو مختلف اقسام کے ٹیکسوں نے ذلیل وخوار کردیاہے ،ان کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچانے اورٹیکسوں کے نام پر مختلف محکموں کی چیرہ دستیوں سے نجات دلائی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے مردان میں مرکزی تنظیم تاجران کے زیر اہتمام صوبائی تاجر کنونشن سے خطاب کے دوران کیا مردان کی تاریخ میں پہلی بارمنعقدہ صوبائی تاجر کنونشن میں شرکت کے لئے جب قائدین پہنچے تو رشکئی انٹر چینج پر والہانہ استقبال کیاگیا اورانہیں ہار پہنائے گئے اوران پر پھول نچھاور کئے گئے تاجر قائدین کو گاڑیوں کے قافلے میں شہر کے بازاروں کادروہ کرایاگیا جہاں ریلی کے شرکاء پاک فوج اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان اللہ باچا نے مہمانوں کو خوش آمدید کہاکنونشن سے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر، صوبائی صدرملک مہر الہٰی ،حاجی رحمت گل ،پرویز خان ، محمد نواز خان ماندوری ،سمیت صوابی ،نوشہرہ ،چارسدہ ،دیر ،مانسہرہ،اوگی اوردیگر اضلاع کے صدور نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ ہم حکومت کی بی ٹیم بنیں گے اورنہ ہی کسی سیاسی جماعت کے آلہ کار بننے کو تیارہیں ہم تاجروں کے مفاد کے لئے میدان میں نکلے ہیں حکومت نے فائلز اور نان فائلز کے ایشو میں تاجروں پر عرصہ حیات تنگ کررکھاہے تاجر درجنوں اقسام کے ٹیکسوں سے تنگ آچکے ہیں ہم ٹیکس کے خلاف نہیں لیکن حکومت ایک ہی قسم کا ٹیکس نافذ کرکے ہمیں مختلف اداروں کی بلیک میلنگ سے نجات دلائی جائے انہوں نے کہاکہ تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے اس سے وابستہ افراد کو عزت وتکریم دینی ہوگی انہوں نے کہاآئندہ بجٹ میں تاجروں کو آسانیاں پیدا کی جائیں انہیں ٹیکسوں کی بھرمار سے نجات دلائی جائے اس موقع پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیاگیا جس میں سوئی گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے ،زمینوں اور رہائشی پلاٹوں کے انتقالات پر دوسو فیصد ٹیکس واپس لینے ،انکم ٹیکس کے طریقہ کار کو سہل بنانے ،افغانستان کے امپورٹ ٹیکس میں کمی لانے کے لئے سفارتی کوششیں کرنے اور کمیسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ معاملات باہمی گفت وشیند سے حل کرنے کے مطالبات شامل تھے بعد زاں مرکزی صدر نے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان اللہ باچا،،سینئر نائب صدورحاجی محمد اسلام ،حاجی رحمت گل ،جنرل سیکرٹری غلام حسین اوردیگر عہدیدار سے حلف لیا

مزید : پشاورصفحہ آخر