کور کمانڈر پشاور سے لدھا پریس کلب کے صحافیوں کی ملاقات

کور کمانڈر پشاور سے لدھا پریس کلب کے صحافیوں کی ملاقات

ٹانک(نمائندہ خصوصیق)لدھا پریس کے صحافیوں کے نمائندہ وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفیٹنٹ جنرل مظہر شاہین محمود سے صدر پریس کلب عرفان الدین برکی کی قیادت میں ملاقات کے دوران انہوں نصحافیوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ سال مکین میں صحافیوں کے مطالبہ پر پریس بنانے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال ایفا ء نہ ہو سکا جس میں بعض مقتدرروڑے اٹکا رہے ہیں کور کمانڈر نے صحافیوں کویقین دلایا کہ پریس کلب مکین کے بارے میں جو وعدہ کیا گیا اسکو ضرور پورا کیا جائیگا جبکہ آئی ایس پی آر کی وساطت سے صحافیوں اندرون ملک اور چائینہ کا دورہ کرایا جائیگا اس موقع پر انہوں شہید صحافی زمان محسود ،،یر نواب وزیر اور اللہ نور وزیر کے لواحقین کو تین تین لاکھ روپے کے چیک دئیے جبکہ میڈیا کالونی کے لئے صوبائی حکومت اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ ٹرینیگ کے لئے آئی ایس پی آر سے رابطہ کر کے ٹرینیگ کے لئے بھیجا جائیگا انہوں گزشتہ دنوں وانا میں قومی لشکر فرسودہ روایات کے مطابق صحافی حفیظ اللہ وزیر کے مسمار کئے جانے والے مکان کو تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر