اورکزئی سے منشیات کی سمگلنگ ناکام 2 کلو چرس برآمد ،ایک گرفتار

اورکزئی سے منشیات کی سمگلنگ ناکام 2 کلو چرس برآمد ،ایک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو (بیورورپورٹ)ضلع اورکزئی سے ہنگو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام. شلگزے برانچ روڈکچئی ہنگوپرسٹی پولیس کی خصوصی ناکہ بندی. سوزکی سے 2کلوگرام سے زائد چرس برامد.پولیس نے سوزکی قبضے میں لیکرملزم مکائیل سکنہ رائیسان کوگرفتارکرلیا.ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کے دفترسے جاری پریس ریلیزکے مطابق رائیسان پولیس چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس ائی شیرزمان خان کومعتبرزرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اج کسی بھی وقت ضلع اورکزئی سے ہنگو براستہ کچئی روڈ منشیات سمگل کی جائے گی. جس پررائیسان پولیس چیک پوسٹ ہنگو کے انچارج اے ایس ائی شیرزمان خان نیہیڈکنسٹیبل فیاض حسین اور پولیس پارٹی کے ہمراہ شلگزے برانچ روڈ کچئی ہنگو پر سپیشل ناکہ بندی کرکے سوزکی نمبرFDT6545کے ڈرائیور سیٹ کے نیچے چپھائی گئی 2کلوگرام سے زائد چرس برامدکرکے ملزم محمد مکائیل ولدفضل رحمن سکنہ رائیسان کوگرفتارکرکے سوزکی قبضے میں لے لی.ملزم کوحراست میں لیکرفوری طورپرتھانہ سٹی حوالات منتقل کردیاگیا.ملزم کیخلاف سٹی پولیس نے 9C CNSA کے تحت مقدمہ درج کرلیا.ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیاگیاہے.