ٹاؤن کونسل فور کے ممبران نے متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرلیا

ٹاؤن کونسل فور کے ممبران نے متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرلیا

پشاور(سٹی رپورٹر) ٹاؤن کونسل فور کے ممبران نے متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرلیا ۔ ٹاؤن کونسل فور کا اجلاس گزشتہ روز کنونئیر محمد ظفر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ناظم ٹاؤن فور ہارون صفت ‘ ٹی ایم او اور دیگر افسران سمیت ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبر انعام اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹاؤن کے تمام امور بھائی چارے کے ساتھ چلائے جائیں گے تاہم ہمیں قانونی طور پر ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرنا چاہئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محمد الیاس خان کو اپوزیشن لیڈر منتخب کیا جائے جس پر تمام ممبران نے متفقہ طور پر محمد الیاس خان کو اپوزیشن لیڈر منتخب کرلیا ۔ اجلاس کے دوران ممبران نے تعلیمی نظام میں بہتری لانے پر زور دیا ۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ممبر کمال خان نے مخصوص نشستوں پر آنے والے ممبران انعام اللہ ایڈووکیٹ اور حاجی جاوید کو منتخب ممبران کے برابر فنڈز فراہم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے ممبران نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔ اسی طرح حاجی جاوید کو ورکس کمیٹی کا چےئرمین بھی منتخب کرلیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر