شبقدر تھانہ سرو کلی پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی ،15مشتبہ گرفتار

شبقدر تھانہ سرو کلی پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی ،15مشتبہ گرفتار

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر تھانہ سرو کلی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی ،15مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار تین پستول تین 12بور بندوق اور48کارتوس برآمد،کرایہ دار فارن ایکٹ میں چار اشخاص گرفتار مقدمات درج ،علاقہ بھر سے جرائم کا خاتمہ کر کے دم لینگے ایس ایچ او مختیار خان ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سرو کلی پولیس کے ایس ایچ او مختیار خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سرو کلی کی حدود میں مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران تھانہ سرو کلی کے ایس آئی امجد خان نیاز محمد خان اور دیگر پولیس نفری نے حصہ لیا کاروائی کے دوران کرایہ داری ایکٹ میں غیر قانونی طور پر علاقہ میں رہائش پزیر چار افراد گر فتار جبکہ مختلف گاؤں میں 15 مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے تین عدد پستول اور تین بار ہ بور کے بندوق اڑ تالیس عدد کارتوس بھی برآمد کر لیے مقدمات درج ہیں ایس ایچ او مختیار خان نے کہا کہ علاقہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی اور علاقہ عوام کی تعاون سے تمام جرائم کا خاتمہ کر کے دم لینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر