ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوھاٹ انتخابات‘ متعدد امیدوار مقابلے سے دستبردار

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوھاٹ انتخابات‘ متعدد امیدوار مقابلے سے دستبردار

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوھاٹ انتخابات‘ متعدد امیدوار مقابلے سے دستبردار‘ نائب صدر‘ جائنٹ سیکرٹری‘ لائبریرین‘ فنانس سیکرٹری‘ پریس سیکرٹری اور دو ایگزیکٹیو ممبران بلا مقابلہ منتخب‘ صدارت اور جنرل سیکرٹری شپ کے لیے ون ٹو ون مقابلہ ہو گا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوھاٹ کے انتخابات کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدارت کے لیے تین امیدوار جاوید محمد پنجی ایڈووکیٹ‘ محمد ریاض اور ڈاکٹر امیر عجم مدمقابل تھے ان میں ڈاکٹر امیر عجم ایڈووکیٹ مقابلہ سے دستبردار ہو گئے اب یہ مقابلہ ون ٹو ون ہو گا نائب صدارت پر طارق الطاف ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے تین امیدوار زاہد بشیر‘ اشتیاق الرحمن اور جاوید کاغذئی ایڈووکیٹ نے کاغذات جمع کرائے تھے بعد ازاں زاہد بشیر نے کاغذات واپس لے لیے اب اس عہدے پر بھی دو امیدوار مدمقابل ہوں گے جائنٹ سیکرٹری شپ کے لیے دو امیدوار مدثر سعید اور قاسم بخاری میدان میں اترے مگر مدثر سعید نے دستبرداری اختیار کر لی یوں قاسم بخاری ایڈووکیٹ بلامقابلہ منتخب قرار پائے لائبریرین کے لیے آصف پراچہ اور سید باسط علی شاہ امیدوار تھے مگر سید باسط علی شاہ کے دستبردار ہونے سے آصف پراچہ بلامقابلہ منتخب قرار دیئے گئے فنانس سیکرٹری کے لیے تین امیدوار سید باسط علی شاہ‘ سیدہ فوزیہ شاہ اور روہیت کمار مدمقابل تھے مگر سید باسط علی شاہ اور سیدہ فوزیہ شاہ نے دستبرداری اختیار کر لی لہٰذا روہیت کمار بلامقابلہ منتخب ہو گئے پریس سیکرٹری سیدہ فوزیہ شاہ اور یاسر اقبال نے کاغذات جمع کرائے تھے یاسر اقبال کے دستبردار ہونے سے سیدہ فوزیہ شاہ بلامقابلہ منتخب قرار پا گئیں جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے دو ممبران زیب النساء ایڈووکیٹ اور سابقہ صدر و سول جج خورشید احمد خٹک کی شاگرد نادیہ گل کو بھی بلامقابلہ منتخب قررا دیا گیا انتخابات 30 مارچ 2018 کو ہوں گے جس کے لیے الیکشن کمشنر کے طور پر مظاہر حسین‘ محمد شعیب اور سجاد ایڈووکیٹ فرائض انجام دیں گے واضح رہے کہ کوھاٹ بار کے 280 اراکین حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر