ہنگو ،ضلع اورکزئی میں داخلہ کیلئے وطن کارڈ کی شرط ختم

ہنگو ،ضلع اورکزئی میں داخلہ کیلئے وطن کارڈ کی شرط ختم

ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع اورکزئی میں امن قائم ہونے کے دس سال بعد اورکزئی کے داخلے پر وطن کارڈ کا شرط ختم کردیاگیا تمام اورکزئی قبائل بشمول دیگر اضلاع کے عوام صرف قومی شناختی کارڈ دیکھا کر ضلع اورکزئی جا سکتے ہیں اس حوالے سے سیکٹر کمانڈر ساوتھ ویسٹ بریگیڈئر شہزاد اکرم ،کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکر خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر ضلع اورکزئی میں داخلے کیلئے وطن کارڈ کی شرط کو ختم کردیاگیا ہے تمام پاکستانی چاہئے ان کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہو یا پاکستان میں کسی اور ضلع سے وہ صرف قومی شناختی کارڈ دیکھا کر ضلع اورکزئی جا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اب حالات بدل رہے ہیں بس صرف سوچ بدلنا باقی ہیں ہمیں اپنے ملک کے مفاد کے خاطر اپنے سوچ کو بدلنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے پاکستان اور اپنے وطن کے محافظوں کے متعلق مثبت سوچ کو پیدا کرنا ہوگا اور ان پر بھرپور اعتماد پیدا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمارے اور ہمارے بھائیوں کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیگی اب قبائلی اضلاع میں روشنی اور خوشحالی کا دور شروع ہو چکاہے

مزید : پشاورصفحہ آخر