جشن بہاراں میلہ اسپان ومویشیان ہماری ثقافت کاحصہ ہے ،عمر گنڈہ پور

جشن بہاراں میلہ اسپان ومویشیان ہماری ثقافت کاحصہ ہے ،عمر گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تحصیل ناظم ڈیرہ سردارعمرامین خان گنڈہ پو رنے ڈیرہ اسماعیل خان کے بڑے ’’جشن بہاراں میلہ اسپان ومویشیان ‘‘کاافتتاح کالابکراذبح کرکے کردیا۔ اس موقع پرانہوں نے اجتماعی دعابھی کرائی ۔ اس موقع پرتحصیل ممبرملک سید رسول دھپ ،محمدخان کامرانی اورفری سمیت معززین علاقہ اورکھیلوں سے منسلک افرادبڑی تعدادمیں موجودتھے ۔ سنگل نیزہ بازی کے مقابلے پہلے روزمنعقدکیے گئے جس کوسینکڑوں افراد نے دیکھا اوراس کو پسند کیا۔ ڈھول کی تھاپ پررقص بھی کیے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم سردارعمرامین گنڈہ پور نے کہاکہ جشن بہاراں میلہ اسپان ومویشیان ہماری ثقافت کاحصہ ہے ۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی ہم اس میلے کاانعقاددھوم دھام سے کر رہے ہیں ۔ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہونے والے اس میلے میں ملک بھر سے گھڑ سوارحصہ لے رہے ہیں اسی طرح پی ٹی شو، مویشی شواورگھڑ ڈانس سمیت بہت سارے مقابلے منعقدکیے جا رہے ہیں جب کہ اس میلے کے حوالے سے ایک بڑے کھانے میں ونگ کمانڈر نعمان علی خان کے والد محمدزمان کومہمان خصوصی بھی مدعوکیاگیاہے کیونکہ وہ ایک بہادربیٹے کے باپ ہیں جنہوں نے انڈین طیارے کوپاکستانی سرحدی حدودمیں گرایاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر