معیاری تعلیم پر بھر پور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں: سٹیشن کمانڈر نوشہرہ

معیاری تعلیم پر بھر پور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں: سٹیشن کمانڈر نوشہرہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ) سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگیڈئیر نذیر حسین خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کینٹ میں معیار تعلیم پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے کنٹونمنٹ انتظامیہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے کینٹ بورڈپبلک ہائی سکول اینڈ گرلز کالج نوشہرہ کینٹ کے طلباء وطالبات کھیل کھود اور مختلف پروگرام قابل تحسین ہے سکول کو بہترین اور معیاری سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے اور اس سکول و کالج میں بہترین تعلیم دی جارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کینٹ بورڈ پبلک ہائی سکول اینڈ گرلز کالج نوشہرہ کینٹ میں سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات کی تقسیم کے موقع پر ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل صائمہ ناز نے سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر نذیر حسین خان اور ایگزیکٹیو آفیسر عرفان احمد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سکول اور کالج کو معیاری اور بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے مہمان خصوصی دیگر مہمان گرامی اساتذہ اور طلباء اور طالبات کے والدین کو تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا تقریب میں وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ شاہد حسن ایڈوکیٹ اور ناظم کلیم الاسلام بھی موجود تھے سٹیشن کمانڈر نے اس پر موقع پر پاس ہونے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے پرنسپل اور اساتذہ سکول کا معیار بہتر بنانے طلباء وطالبات کو تعلیمی معیاردینے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مختلف پروگرامات پیش کرنے پر طلباء و طالبات کی ٹیموں کو بھی مبارکباد دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر