غیرقانونی کا لونیاں ، صوبائی وزیراختر ملک ، ڈی ایس پی مقبول جٹ کیخلاف مقدمہ

غیرقانونی کا لونیاں ، صوبائی وزیراختر ملک ، ڈی ایس پی مقبول جٹ کیخلاف مقدمہ

ملتان ( وقائع نگار ) غیر قانونی ہاسنگ کالونیوں کے خلاف ایم ڈی اے کی کاروائی جاری ،مزید دو غیر قانونی کالونیوں کے تین مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے تاہم پولیس ابھی تک ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے اور ابھی تک کسی بلڈر نے بھی شامل تفتیش ہونے کے لئیے عبوری ضمانت نہیں کروائی ہے۔ جبکہ ملتان پولیس نے ایم ڈی اے کی مدعیت میں غیر قانونی کالونیوں بنانے والے صوبائی وزیر توانائی اور ڈی ایس پی کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ان صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور سی آئی اے کے ڈی ایس پی چوہدری مقبول جٹ کے نام شامل ہیں۔جہنوں اپنی کالونیوں کو رجسٹرڈ نہیں کروایا تھا۔واضح رہے ایم ڈی آے کی طرف سے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد کاروائی کو روکنے کے لیے سیاسی اثر رو رسوخ استعمال ہونے لگے ہیں۔کیونکہ ایم ڈی اے ایف آئی آر درج کروا کر نہ مقدمہ واپس لے پا رہی ہے اور نہ ہی کوئی کاروائی کر پا رہی ہے۔اور معاملہ ایم ڈی اے کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول