زیارت،فائرنگ سے شہید لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،میتیں روانہ
زیارت (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح شرپسندوں کے لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے 6اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئیں،جس کی بعد ان کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر پی ایچ ای نورمحمد دمڑ،کمانڈنٹ لورالائی اسکاوٹس کرنل عامر مختار، کمشنر سبی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا ہے کہ لعل کٹائی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، لیویز اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم اس دوران شر پسند وں کی فائرنگ کے باعث 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
لیویز اہلکار