خوش اور مطمئن رہنے میں پاکستانی قوم نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
نیو یا رک (آ ئی این پی)خوش اور مطمئن رہنے میں پاکستانی قوم نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا،جمعرات کو اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں فِن لینڈ نے لگاتار دوسرے سال بھی میدان مارلیاہے جبکہ پاکستان 67 ویں نمبر پر ہے اور بھارت 140 ویں نمبر پر رہا۔ فہرست کے مطابق پاکستانی شہری بھارتیوں سے زیادہ خوش ہیں کیونکہ بھارت کا نمبر 140ہے۔اقوامِ متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فہرست میں پہلی دس پوزیشن فِن لینڈ ، ڈنمارک،ناروے،آئس لینڈ، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، سوئیڈن، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریا نے حاصل کیں ،رپورٹ کے مطابق منشیات کی لت امریکیوں میں مایوسی اور بے چینی کی بڑی وجہ رہی جبکہ جنوبی سوڈان فہرست میں آخری نمبر پر رہا۔