نیب کا جعلی افسر بن کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے محمد الطاف کو نیب کا جعلی افسر بن کر ایک خاتون سے10تولے زیورہتھیانے، کئی افراد کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دینے اور بڑے پیمانے پر عوام الناس سے لاکھوں روپے لوٹنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔واضح رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کے انٹیلی جنس ونگ کو سخت ہدایات جاری کی تھیں کہ نیب کا نام استعمال کر کے نیب کے جعلی افسر بن کر عوام الناس کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب کے انٹیلی جنس ونگ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
جعلی افسر